مودی کا اصل ٹارگٹ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر پر قبضہ کرنا ہے

امریکی صدر اس منصوبے میں نریندر مودی کی معاونت کر رہے، ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پاکستان کے مفاد میں نہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ غلام مصطفی کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 21 اگست 2019 20:50

مودی کا اصل ٹارگٹ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر پر قبضہ کرنا ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست 2019ء) :دفاعی تجزیہ نگار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ غلام مصطفی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش ایک جال ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ثالثی کی پیشکش ایک ٹریپ ہے مودی کی حمایت کے لیے۔ امریکی صدر چاہتے ہیں کہ پاکستان انڈیا کی طرف سے کشمیر پر یکطرفہ اقدام کو ہضم کر لے اور مودی کا کام آسان ہو جائے۔

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ غلام مصطفی مطابق مودی کا اصل منصوبہ گلگت بلتستان اور پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کو بھی ہضم کرنا ہے اور امریکی صدر اس منصوبے میں معاونت کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے۔خیال رہے آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ایک مرتبہ پھر سے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔

(جاری ہے)

واشنگٹن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر انتہائی پیچیدہ مسئلہ ہے۔ وہاں مسلمان اور ہندو دونوں بستے ہیں مگر ان کی آپس میں نہیں بنتی تاہم میں کوشش کر رہا ہوں کہ اس مسئلے کا جلد از جلد حل نکالا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے معاملے پر میں نے پاکستانی اور بھارتی ہم منصب سے بات کی ہے جبکہ اس سلسلے میں اگلے ہفتے نریندر مودی سے ملوں گا۔

ہفتے کوفرانس میں جی سیون اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کیساتھ اس معاملے کو اُٹھاؤں گا ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں بھرپور کوشش کروں گا کشمیر پر پاک بھارت کے درمیان ثالثی ہوجائے۔ افغانستان کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم طالبان سے بات کررہے ہیں، 18 سال ہوگئے ہیں لیکن ہم نے افغانستانسے کچھ بھی حاصل نہیں کیا۔

افغانستان میں ہمارے 13 ہزار فوجی موجود ہیں جو پولیس کے طور پر کام کررہے ہیں، ہمیں پولیس کی طرح کام نہیں کرنا چاہئیے، اس لئے ہم یہاں سے فوج نکال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں افغانستان کا مسئلہ ایک ہفتے میں حل کرسکتا ہوں، مگر میں ایٹم بم نہیں گرانا چاہتا، 18 ملین لوگوں کو مارکرمیں افغانستان جنگ جیت سکتا ہوں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں