w آئی جی اسلام آباد کاسبزی منڈی کے علاقے میں فائرنگ کا نوٹس

بدھ 21 اگست 2019 22:50

kاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2019ء) آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار نے تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لئے دو ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کیلئے دو ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی سی آئی ڈی اور ایس پی انویسٹی گیشن ٹیموں کی سربراہی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں پر فائرنگ دہشت گردی کا واقعہ ہے۔ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے دہشت گرد تربیت یافتہ تھے ان کے پاس جدید اسلحہ تھا اور دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا۔ ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں