mفائرنگ سے زخمی شخص خود گاڑی چلا کرپمز ہسپتال پہنچ گیا

بدھ اگست 22:50

;اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2019ء) اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں کے بعد فائرنگ کا ایک اور واقعہ‘ زخمی شخص خود گاڑی چلا کر پمز ہسپتال پہنچ گیا جسے ایمرجنسی میں منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بدھ کی شب ایک شخص خود گاڑی چلا کر زخمی حالت میں پمز ہسپتال پہنچا جب اسے گاڑی سے باہر نکالا گیا تو اسے گولیاں لگی ہوئی تھیں جسے فوری طور پر ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے تاہم اس واقعے کی تفصیلات کا علم نہ ہو سکا ہے۔ ۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments