کشمیرمیں مسئلہ زندگیوں اورانسانی حقوق کی خلاف ورزی کا ہے،

دنیا کو اپنی خاموشی توڑنی ہوگی ،شاہ محمود قریشی

جمعرات 22 اگست 2019 14:02

کشمیرمیں مسئلہ زندگیوں اورانسانی حقوق کی خلاف ورزی کا ہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2019ء) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں دنیا کو اپنی خاموشی توڑنی ہوگی۔ایک انٹرویو میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیرمیں مسئلہ زندگیوں اورانسانی حقوق کی خلاف ورزی کا ہے، خواتین کواغوا کر کے عصمت دری کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کوزبردستی اسکول بھیجنے پرمجبورکیا جا رہا ہے، والدین خوف کا شکارہیں ،انہیں نہیں معلوم بچے واپس لوٹیں گے یا نہیں۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں نسل کشی شرو ع کی جا رہی ہے، دنیا تسلیم کر رہی ہے، مقبوضہ کشمیرمیں دنیا کو اپنی خاموشی توڑنی ہوگی، مقبوضہ کشمیرمیں بات اب مشاہدے سے آگے جا چکی ہے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ گزشتہ روز بھی اقوام متحدہ سے خط میں انکوائری کا مطالبہ کیا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو ہٹے گی تو اصل صورت حال سامنے آئے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس جو ممکنہ راستے ہیں وہ اختیارکر رہے ہیں، اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کو رابطوں کی ہدایت کر رکھی ہے، ہم خدشے سے دنیا کوآگاہ کر رہے ہیں، بیانات نہیں کردار ادا کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں