مریم اورنگزیب کا ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافے پر تشویش کا اظہار

روٹی، روزگار، کاروبار اور مہنگائی کے سونامی کی تباہی حکومتی بد انتظامی اور اور بد حکمرانی کے ثبوت ہیں، ترجمان مسلم لیگ (ن)

جمعرات 22 اگست 2019 14:02

مریم اورنگزیب کا ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافے پر تشویش کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ روٹی، روزگار، کاروبار اور مہنگائی کے سونامی کی تباہی حکومتی بد انتظامی اور اور بد حکمرانی کے ثبوت ہیں ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ نالائق حکومت نے صحت کی سہولتوں، مفت ٹیسٹ اور دوائیاں چھین کر عوام کو ڈینگی کے حوالے کردیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ یہی حکومتی نااہلی اور بروقت اقدامات نہ ہونے سے ڈینگی کا مرض پھیل رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب پنجاب میں ڈینگی اور خیبرپختونخوا میں پولیو کے مریضوں کی تعداد خطرناک ہو چکی ہے۔انہوںنے کہاکہ پنجاب میں بد انتظامی کا یہ حال ہے کہ ڈینگی کے ہزاروں مریض ہسپتالوں میں پڑے ہیں اور وزیر اعلیٰ لاپتہ ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ شہباز شریف نے ڈینگی کا نہ صرف پنجاب بلکہ خیبر پختونخواہ سے بھی قلع قمع کیا تھا۔

انہوںنے کہاکہ پنجاب کے عوام آج شہباز شریف کو یاد کرتے ہیں جو برسات سے پہلے مچھر مار سپرے کراتے اور خصوصی آگاہی مہم چلاتے تھے۔انہوںنے کہاکہ خادم اعلی کے طور پر شہبایز شریف نے پنجاب سے ڈینگی کا صفایا کیا تھا۔انہوںنے کہاکہ شہباز شریف کے دور کے اقدامات کو اسی انداز اور جذبے سے جاری رکھا جاتا تو ڈینگی دوبارہ سر نہ اٹھاتا۔انہوںنے کہاکہ شوبازی مہم سے بہتر تھا کہ عوام کو ڈینگی سے خبردار کرنے کی مہم چلاتے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں