دریائے ستلج پر گنڈا سنگھ والا پر اس پانی کا لییول19فٹ اور بھائو 55900 کیوسک ہے، این ڈی ایم اے

اگر بھارت کی طرف سے مزید پانی نہیں چھوڑا جاتا تو فی الوقت ستلج میں سیلاب کوئی خطرہ نہیں، ترجمان کا بیان

جمعرات 22 اگست 2019 14:02

دریائے ستلج پر گنڈا سنگھ والا پر اس پانی کا لییول19فٹ اور بھائو 55900 کیوسک ہے، این ڈی ایم اے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2019ء) این ڈی ایم اے نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہاہے کہ دریائے ستلج پر گنڈا سنگھ والا پر اس پانی کا لییول19فٹ اور بھاو 55900 کیوسک ہے۔ترجمان بریگیڈیئر مختار محمد کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہاگیاکہ پانی کے بھاؤ میں بتدریج کمی واقع ہو رہی ہے۔ترجمان کے مطابق اگر بھارت کی طرف سے مزید پانی نہیں چھوڑا جاتا تو فی الوقت ستلج میں ںسیلاب کوئی خطرہ نہیں۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ رات گنڈا سنگھ والا سے گزرنے والا پانی کا بڑا ریلہ 23 اگست کو ہیڈ سلیمانکی پہنچے گا۔ ترجمان کے مطابق 25اگست کویہ ریلہ اسلام ہیڈ ورکس سے ہوتا ہوا 28 اگست کو پنجند کے مقام پر دریائے چناب میں شامل ہو جائے گا۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ضلع قصور اور اکاڑہ سے 2475 لوگوں کو محفوط متبادل جگہوں پر منتقل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق 2133لوگوں کو سامان کی منتقلی کے لئے ٹرانسپورٹ کی سہولیات بھی مہیاء کی گئی۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ضلع قصور میں بیس کیمپ تلوار پوسٹ میں قائم کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق کیمپ کے رہائشیوں کے لیے میڈیکل سہولیات کی ساتھ ساتھ جانوروں کے لئے وٹنری سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق دریائے سندھ پر گدو کے مقام پر اس وقت درمیانے درجہ کا سیلاب ہے۔ ترجمان کے مطابق اس کے علاؤہ تمام ملکی دریاؤں اور ہیڈورکس پر پانی کا بہاؤ خطرہ کے نشان سے نیچے ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں