جعلی اکائونٹس کیس اور غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس میں ملزمان کی طلبی کے نوٹس دوبارہ جاری

جمعرات 22 اگست 2019 14:18

جعلی اکائونٹس کیس اور غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس میں ملزمان کی طلبی کے نوٹس دوبارہ جاری
ْ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2019ء) احتساب عدالت نے جعلی اکائونٹس کیس اور غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس میں ملزمان کی طلبی کے نوٹس دوبارہ جاری کر دئیے۔جعلی اکائونٹس کیس،غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت جج احتساب عدالت محمد بشیر کے تعطیلات پر چلے جانے کے باعث ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند نے کی ۔

(جاری ہے)

ریفرنس میں نامزد ملزمان عبد الغنی مجید، منظور قادر سمیت چھ ملزمان احتساب عدالت پیش ہوئے جبکہ وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے صاحبزادے حسنین مرزا بھی احتساب عدالت پیش ہوئے تاہم پراپرٹی بزنس ٹائیکون ملک ریاض کے داماد زین ملک سمیت 10ملزمان طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے ۔

عدالت نے ملزمان کی طلبی کے نوٹس دوبارہ جاری کر دئیے ۔ ڈیوٹی جج نے کہاکہ ریفرنس میں نامزد تمام ملزمان 13ستمبر کو عدالت پیش ہوں۔بعد ازاں احتساب عدالت نے مزید سماعت 13ستمبر تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں