عوام ڈیم فنڈ کا پیسہ بھول جائے

ڈیم فنڈ کے نام پر جمع ہونے والا پیسہ حکومت یوٹیلٹی بلز کے نام پر خرچ کر چکی ہے۔ صحافی کا دعویٰ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 22 اگست 2019 14:46

عوام ڈیم فنڈ کا پیسہ بھول جائے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 اگست 2019ء) : ملک میں پانی کی قلت کو پورا کرنے کے لیے ڈیم بنانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے لیے قوم سے رقم عطیات کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔ ڈیم فنڈ میں آخری اطلاعات موصول ہونے پر تقریباً 10 ارب 60 کروڑ روپے کی رقم جمع کی جا چکی تھی۔ تاہم اب ڈیم فنڈ کی جمع شدہ رقم سے متعلق نیا انکشاف سامنے آ گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے خاتون صحافی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اٹھارہ ستمبر کو اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ میں ڈیم فنڈ میں دل کھول کر عطیات دینے پر اہل کراچی کا مشکور ہوں ۔

ڈیم کے لیے منعقدہ فنڈ ریزر میں 76 کروڑ روپے کے عطیات جمع ہوئے ۔ جس کے بعد انہوں نے 12 مارچ کو ایک اور ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے کہاتھا کہ ڈیم فنڈ میں دس ارب روپے کے عطیات دینے پر میں اہل پاکستان کی خوئے سخاوت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

خاتون صحافی نے بتایا کہ میں نے اسلام آباد سے پتہ کروایا کہ کیا ابھی بھی ڈیم فنڈ میں پیسہ جمع ہو رہا ہے یا نہیں؟ تو مجھے بتایا گیا کہ اب شہری ڈیم فنڈ میں رقم جمع نہیں کروا رہے۔

لیکن جو ڈیم فنڈ میں اربوں روپیہ اکٹھا ہوا تھا وہ یوٹیلیٹی بلز کے نام پر حکومت خرچ کر چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے ڈیم فنڈ میں اکٹھا ہونے والا پیسہ کمرشل بینک میں رکھا تھا وہ حکومت نے بلز کے نام پر استعمال کر لیا ۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:
یاد رہے کہ ملک میں آبی مسائل اور آبی قلت کے پیش نظر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ہی ڈیمز کی تعمیر کا حکم دیا تھا جس کے بعد انہوں نے ڈیمز کی تعمیر کے لیے ایک فنڈ بھی قائم کیا جس کا نام بعد میں ''چیف جسٹس وزیراعظمڈیم فنڈ'' رکھ دیا گیا تھا۔

اس ڈیم فنڈ میں اندرون اور بیرون ملک سے پاکستانیوں نے اپنا اپنا حصہ ڈالا تھا۔ ڈیم فنڈ اکٹھا کرنے کے لیے ایک بینک اکاؤنٹ بھی مختص کیا گیا تھا۔ اس بینک اکاؤنٹ کا ٹائٹل دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ 2018ء (''DIAMER-BHASHA AND MOHMAND DAM FUND –2018'') رکھا گیا اور اکاؤنٹ نمبر 4-001-299999-593-03 ہے جبکہ آئی بی این نمبر PK06SBPP0035932999990014 ہے۔ اس فنڈ کا نام بعد ازاں تبدیل کر کے وزیراعظم چیف جسٹس ڈیم فنڈ رکھ دیا گیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں