نئے پاکستان میں قانون سے کوئی بالاتر نہیں ، بلاول صاحب! کٹھ پتلی وزرائے اعظم کو آپ کے ابو ریموٹ کے ذریعے کنٹرول کیا کرتے تھے،

اپنی کرپشن بچانے کیلئے کشمیر کاز کا سہارا نہ لیں، دو خاندان اپنی کرپشن بچانے کے لیے قومی کاز کو تو بخش دیں، غیرت مند اور عظیم کشمیری حق خود ارادیت کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دے رہے ہیں ، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کابلاول بھٹو کے خطاب پر ردعمل کے حوالے سے ٹویٹ

جمعرات 22 اگست 2019 22:27

نئے پاکستان میں قانون سے کوئی بالاتر نہیں ، بلاول صاحب! کٹھ پتلی وزرائے اعظم کو آپ کے ابو ریموٹ کے ذریعے کنٹرول کیا کرتے تھے،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول صاحب! کٹھ پتلی وزرائے اعظم کو آپ کے ابو ریموٹ کے ذریعے کنٹرول کیا کرتے تھے، اپنی کرپشن بچانے کیلئے کشمیر کاز کا سہارا نہ لیں، دو خاندان اپنی کرپشن بچانے کے لیے قومی کاز کو تو بخش دیں، غیرت مند اور عظیم کشمیری حق خود ارادیت کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دے رہے ہیں، نئے پاکستان میں قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔

جمعرات کو بلاول بھٹو کے خطاب پر ردعمل کے حوالے سے اپنے ایک ٹوئیٹ میں وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ بلاول صاحب! کٹھ پتلی وزرائے اعظم کو آپ کے ابو ریموٹ کے ذریعے کنٹرول کیا کرتے تھے، اپنی کرپشن بچانے کیلئے کشمیر کاز کا سہارا نہ لیں، غیرت مند اور عظیم کشمیری حق خودارادیت کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دو خاندان اپنی کرپشن بچانے کیلئے قومی کاز کو تو بخش دیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول صاحب ! نئے پاکستان میں سب پر قانون کا یکساں اطلاق ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے حوالے سے میاں صاحب کو جیل میں جا کر ملیں اور ان سے سوال کریں جنہوں نے اپنے دور میں آپ کی والدہ ماجدہ، نانی پر مقدمات بنائے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کو برا کہنے والے بتائیں نیب چیئرمین کا تقررکس نے کیا تھا مسئلہ نیب اور قانون کا نہیں کرتوتوں کا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھٹو کے وژن سے غداری بھٹو ازم پر کرپشن کا داغ لگانے والوں نے کی۔آپ کے والد اور پھوپھو قانون کی گرفت میں ہیں اور نئے پاکستان میں قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں