چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کی فیلڈ دفاتر میں صفائی، سکیورٹی اور ملاقاتی ٹیکس گزاروں کے لیے سہولیات یقینی بنانے کی ہدایات

جمعرات 22 اگست 2019 22:27

چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کی فیلڈ دفاتر میں صفائی، سکیورٹی اور ملاقاتی ٹیکس گزاروں کے لیے سہولیات یقینی بنانے کی ہدایات
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2019ء) چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے فیلڈ دفاتر میں صفائی، سکیورٹی اور ملاقاتی ٹیکس گزاروں کے لیے سہولیات کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ ایف بی آر نے تمام فیلڈ فارمیشنز کو سرکلر جاری کیا ہے جس میں چیئرمین ایف بی آر کے احکامات کی تعمیل میں ہدایات دی گئی ہیں کہ فیلڈ دفاتر میں عوام کے لئے بنیادی سہولیات کا انتظام کیا جائے۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ تمام فیلڈ دفاتر صفائی کو یقینی بنائیں۔ ملاقاتی ٹیکس پیئرز کیلئے تمام سہولیات کا انتظام کیا جائے۔

(جاری ہے)

فیلڈ افسران اور سٹاف ملاقاتی ٹیکس پیئرز سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ ملاقاتی ٹیکس پیئرز کے لئے پانی کا انتظام کیا جائے۔افسران، ٹیکس گزاروں، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس اور وکلاء کیلئے مناسب پارکنگ اور بیٹھنے کا انتظام کیا جائے۔ سی سی ٹی وی کیمروں کو مانیٹر کیا جائے اور سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ افسران اور سٹاف حکومت کی جاری شجرکاری مہم کا حصہ بنے اور دفاتر اور گھروں میں پودے لگائے۔ افسران کو کہا گیا ہے کہ وہ ان تمام ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔ اس سلسلے میں ایف بی آر کے افسران کسی بھی وقت انتظامات کی چیکنگ کے لئے وزٹ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں