پاکستان پیپلز پارٹی الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کو مسترد کرتی ہے، نیر حسین بخاری

جمعہ 23 اگست 2019 15:35

پاکستان پیپلز پارٹی الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کو مسترد کرتی ہے، نیر حسین بخاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی نیر بخاری نے الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری پر کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کو مسترد کرتی ہے۔ ایک بیان میں نیر بخاری نے کہاکہ دونوں ممبران الیکشن کمیشن کی تقرری غیر قانونی اقدام ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ آزادانہ اور شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی غیر جانبدارانہ حیثیت برقرار رہنی چاہیے،الیکشن کمیشن کے ارکان کی یکطرفہ تقرری آئینی اور پارلیمانی تقاضوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔

انہوںنے کہاکہ آئینی ادارے الیکشن کمیشن کو مکمل کرنے کیلئے پارلیمنٹ کو بائی پاس کیا گیا،حکومت نے پارلیمانی کمیٹی کو نظر انداز کرنے کا رویہ برقرار رکھا۔ انہوںنے کہاکہ حکمران آئین پارلیمنٹ جمہوریت کو بے اہمیت کرنے اور قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں