پاکستان کے بارے میں ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسیفک گروپ کی میڈیا رپورٹس بے بنیاد اور غلط ہیں ، دفتر خارجہ

جمعہ 23 اگست 2019 15:35

پاکستان کے بارے میں ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسیفک گروپ کی میڈیا رپورٹس بے بنیاد اور غلط ہیں ، دفتر خارجہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) ترجمان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے بارے میں ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسیفک گروپ کی میڈیا رپورٹس بے بنیاد اور غلط ہیں ۔تفصیلات کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ایشیاء پیسفک گروپ کا بائیسواں سالانہ اجلاس آسٹریلیا میں منعقد ہوا ،جو 18 سے 23 اگست تک جاری رہااجلاس میں 46 جوریسڈکشن سے 520 سینئر اراکین اور 13 بین الاقوامی تنظیموں کے وفود نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بھارت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر پاکستان کو نیچا دکھانے کی بھرپور کوشش کی گئی۔ ذرائع نے بتایاکہ بھارت کی یہ کوشیش پاکستان کی جانب سے مکمل ہوم ورک کرنے اور کارکردگی دکھانے کے باعث ناکام ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق بھارت کو ایشیاء پیسفک گروپ کے اجلاس میں بری طرح منہ کی کھانا پڑی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایشیاء پیسفک گروپ کیندورہ سے کسی بھی ملک کو بلیک لسٹ قرار نہیں دیا جا سکتا۔

ذرائع نے بتایاکہ بھارتی میڈیا میں آنے والی رپورٹس بے بنیاد ہیں،حقیقت سے دور یہ رپورٹس بھارت کے پاکستان کے خلاف مذموم پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہاکہ پاکستان کے بارے میں ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسیفک گروپ کی میڈیا رپورٹس بے بنیاد اور غلط ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں