کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے دہشت گردی کے جھوٹے بھارتی دعوے متوقع تھے،وزیراعظم عمران خان

عالمی برادری کو خبردار کرتا ہوں ،بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے جھوٹا آپریشن کر سکتا ہے، بیان

جمعہ 23 اگست 2019 15:41

کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے دہشت گردی کے جھوٹے بھارتی دعوے متوقع تھے،وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے عالمی توجہ ہٹانے کیلئے بھارت کی جانب سے دہشت گردی کے جھوٹے دعوے متوقع تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ بھارت دعویٰ کر رہا ہے کہ افغانستان سے دہشت گرد مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوئے ہیں، کچھ دہشت گرد جنوبی بھارت میں بھی داخل ہوئے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی سے عالمی توجہ ہٹانے کے لیے بھارت کی جانب سے ایسے دعوے متوقع تھے۔وزیراعظم پاکستان نے لکھا عالمی برادری کو خبردار کرتا ہوں کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے جھوٹا آپریشن کر سکتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں