بھارتی اخبارات میں شائع ایف اے ٹی ایف کہ ایشیاء پیسیفک گروپ نے پاکستان کو بلیک لسٹ کر دیا غلط اور بے بنیاد خبر ہے، وزارت خزانہ

ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسفک گروپ کی جانب سے کسی بھی ملک کو بلیک لسٹ میں شامل نہیں کیا جاتا، ترجمان ایف اے ٹی ایف کا بیان

جمعہ 23 اگست 2019 15:41

بھارتی اخبارات میں شائع ایف اے ٹی ایف کہ ایشیاء پیسیفک گروپ نے پاکستان کو بلیک لسٹ کر دیا غلط اور بے بنیاد خبر ہے، وزارت خزانہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) وزارت خزانہ نے کہاہے کہ بھارتی اخبارات میں شائع ایف اے ٹی ایف کہ ایشیاء پیسیفک گروپ نے پاکستان کو بلیک لسٹ کر دیا غلط اور بے بنیاد خبر ہے ۔ جمعہ کو جاری وزارت خزانہ کے اعلامیہ میں کہاگیاکہ اے پی جی کے آسٹریلیا میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کی تیسری میوچل ایویلیشن رپورٹ کو اختیار کیا گیا ۔

اعلامیہ کے مطابق اے پی جی نے پاکستان کے ساتھ مذید تعاون بڑھائے گا ۔اعلامیہ کے مطابق تیسری رپورٹ کے تحت پاکستان اپنی پیش رفت سہ ماہی بنیاد پر گروپ کو پیش کرے گا ۔دوسری جانب ترجمان ایف اے ٹی ایف نے بھی کہا کہ ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسفک گروپ کی جانب سے کسی بھی ملک کو بلیک لسٹ میں شامل نہیں کیا جاتا۔ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسیفک گروپ (اے پی جی) نے 18 سے 23 اگست تک آسٹریلیا کے شہر کینبرا میں اپنے اجلاس کے دوران پاکستان کی تیسری باہمی جائزہ رپورٹ منظور کر لی۔

(جاری ہے)

اے پی جی کے اعلامیے کے مطابق میٹنگ کیدوران ممبران نے 6 اہم جائزہ رپورٹس منظور کیں۔اعلامیے میں کہا گیا کہ چین، چینی تائپے، ہانگ کانگ، پاکستان، فلپائن اور جزائر سلیمان سے متعلق رپورٹس کا دو روز تک جائزہ لیا گیا اور ان پر بحث کی گئی جب کہ اب انہیں شائع کرنے سے قبل ان کا مزید تفصیلی ریویو کیا جائے گا۔اعلامیے کے مطابق مذکورہ رپورٹس اکتوبر 2019 کے شروع میں اے پی جی کی ویب سائٹ پر شائع ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں