مقبوضہ کشمیر پر انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحد کی رپورٹ ہی بھارت کے لئے چارج شیٹ ہے، فواد چوہدری

عمران خان اور آرمی چیف جنرل باجوہ کی کوششیں امن کے لئے ہیں، پاکستان جارحیت کے لئے نہیں کھڑا ہم امن کی بات کرتے ہیں، وفاقی وزیر

جمعہ 23 اگست 2019 15:41

مقبوضہ کشمیر پر انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحد کی رپورٹ ہی بھارت کے لئے چارج شیٹ ہے، فواد چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحد کی رپورٹ ہی بھارت کے لئے چارج شیٹ ہے۔ جمعہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر پر انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحد کی رپورٹ ہی بھارت کے لئے چارج شیٹ ہے۔

انہوںنے کہاکہ بھارت پر تجارتی پابندیاں لگانے کے لئے یہ رپورٹس ہی کافی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ صدر ٹرمپ ثالثی کررہے ہیں مودی کو دنیا کی زبان سمجھ نہیں آرہی۔انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کا الزام لگانے والا انڈیا آج خود دہشت گردی کررہا ہے۔انہوںنے کہاکہ آجکل بھارت کی اپنی لیڈر شپ فاشسٹ بن چکی ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان اور آرمی چیف جنرل باجوہ کی کوششیں امن کے لئے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان جارحیت کے لئے نہیں کھڑا ہم امن کی بات کرتے ہیں۔صحافی نے سوال کیا کہ مودی کو پاکستانی کی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت کیوں دی ۔فواد چوہدری نے کہاکہ مودی کو پاکستانی کی فضائی حدود سے گررنے سے متعلق علم نہیں۔انہوںنے کہاکہ خطے کی صورتحال کے پیش نظر جنرل باجوہ کی مدت ملازت میں توسیع خوش آئندہ ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں