نیب بزنس کمیونٹی کے انکم و سیلز ٹیکس سے متعلق مقدمات نہیں سنے گا، چیئر مین نیب جسٹس جاوید اقبال

نیب ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے بزنس کمیونٹی کی خدمات کی قدر کرتا ہے ،مسائل کے حل کو اولین ترجیح دیتا ہے۔ وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے وفد سے بات چیت

جمعہ 23 اگست 2019 15:41

نیب بزنس کمیونٹی کے انکم و سیلز ٹیکس سے متعلق مقدمات نہیں سنے گا، چیئر مین نیب جسٹس جاوید اقبال
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) قومی احتساب بیورو (نیب) کے سربراہ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب بزنس کمیونٹی کے انکم و سیلز ٹیکس سے متعلق مقدمات نہیں سنے گا۔وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے وفد نے چیئرمین نیب جاوید اقبال سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ نیب ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے بزنس کمیونٹی کی خدمات کی قدر کرتا ہے اور ان کے مسائل کے حل کو اولین ترجیح دیتا ہے۔

جاوید اقبال نے کہا کہ نیب بزنس کمیونٹی کے انکم و سیلز ٹیکس سے متعلق مقدمات نہیں سنے گا اور نیب میں انکم و سیلز ٹیکس سے متعلق مقدمات ایف بی آر کو بھیج دیئے گئے ہیں۔ چیئرمین نیب نے بتایا کہ انہوں نے ملتان،بہاولپور،ڈی جی خان کی فلورملزمالکان کو جاری نوٹس بھی معطل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔داؤد اچکزئی کی قیادت میں وفد نے نیب پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں