صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا اجلاس 29 اگست طلب کر لیا

جمعہ 23 اگست 2019 17:24

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا اجلاس 29 اگست طلب کر لیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت سینیٹ کا اجلاس 29 اگست2019ء جمعرات کو شام پانچ بجے طلب کر لیا ہے۔ اجلاس کے پہلے دو روز 29 اور 30 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے ساتھ ساتھ پاکستان کی اس حوالہ سے حکمت عملی پر بحث ہوگی۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ کشمیر کے مسئلہ کو بین الاقوامی سطحی پر اجاگر کرنے کیلئے پارلیمانی ڈپلومیسی کو مؤثر طور پر بروئے کار لانے کی حکمت عملی پر بھی تجاویز دی جائیں گی۔ اجلاس میں قانون سازی کے علاوہ اہم قومی و بین الاقوامی امور اور عوامی نوعیت کے اہم مسائل کو بھی زیر غور لایا جائے گا۔ چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی ایوان بالا کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں