وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے رابطہ عالم اسلامی کے وفد کی ملاقات

جمعہ 23 اگست 2019 17:26

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے رابطہ عالم اسلامی کے وفد کی ملاقات
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے جمعہ کو رابطہ عالم اسلامی کے ریجنل ڈائریکٹر سعد مسعود الحارثی کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رابطہ عالم اسلامی کے ریجنل ڈائریکٹر نے وزیر مذہبی امور کو کامیاب حج آپریشن پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاکستان کے پسماندہ اور مصیبت زدہ علاقوں میں سماجی تعاون کیلئے ہر دم تیار ہیں۔

وزیر مذہبی امور نے رابطہ عالم اسلامی کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم نے دنیا بھر کے مصیبت زدہ مسلمانوں کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ ایک جید عالم دین اور عظیم رہنما ہیں، ہم ان کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں