وفاقی وزیر پٹرولیم سے ایرانی سفیر کی ملاقات ،باہمی تعاون ،بجلی و پیٹرولیم کے شعبے میں جاری

تعاون پر تبادلہ خیال پاکستان ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے،عمر ایوب خان دونوں ممالک کے باہمی اشتراک سے عوام کیلئے بہت سارے مفید منصوبے عمل میں لائے جاسکتے ہیں،مہدی ہنر دوست

جمعہ 23 اگست 2019 18:05

وفاقی وزیر پٹرولیم سے ایرانی سفیر کی ملاقات ،باہمی تعاون ،بجلی و پیٹرولیم کے شعبے میں جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) وفاقی وزیر پٹرولیم عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ جمعہ کو ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے وفاقی وزیر برائے توانائی و پٹرولیم عمر ایوب خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون بالخصوص بجلی اور پیٹرولیم کے شعبے میں جاری تعاون پر بات چیت ہوئی۔

وفاقی وزیر نے ایرانی سفیر کو ایران اور پاکستان کے درمیان جاری تعاون بالخصوص بجلی اور توانائی کے شعبوں میں جاری تعاون کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے اور اس ضمن میں مختلف منصوبوں پر غور ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہو نے کہا کہ پاکستان ایرن کے ساتھ توانائی کے شعبوں میں موجودہ تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتاہے۔

ایران کے سفیرنے وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان اور ایران کے مابین تعلقات میں توانائی کے شعبے کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں برادر ممالک کے باہمی اشتراک سے دونوں ممالک کے عوام کے لئے بہت سارے مفید منصوبے عمل میں لائے جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران اس ضمن میں اپنا کردار بھر پور طور پر ادا کرنے لئے تیارہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں