امن سے محبت کرنےوالوں کی آوازبلند کرتا رہوں گا،امریکی شہری

ایل اوسی پرایک یونٹ کے ساتھ کچھ وقت گزارا تھا، فائرنگ کا تبادلہ اپنی آنکھوں سے دیکھا، بھارتی فوج شہری آبادی اورپاک فوج بھارتی مورچوں کونشانہ بناتی تھی۔ یکجہتی کشمیرریلی سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 23 اگست 2019 18:35

امن سے محبت کرنےوالوں کی آوازبلند کرتا رہوں گا،امریکی شہری
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 اگست 2019ء) امریکی شہری نے کہا ہے کہ امن سے محبت کرنےوالوں کی آوازبلند کرتا رہوں گا، ایل اوسی پرایک یونٹ کے ساتھ کچھ وقت گزارا تھا، فائرنگ کا تبادلہ اپنی آنکھوں سے دیکھا، بھارتی فوج شہری آبادی اورپاک فوج بھارتی مورچوں کونشانہ بناتی تھی۔ امریکی شہری نے یکجہتی کشمیرریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول پرایک یونٹ کے ساتھ کچھ وقت گزرا تھا۔

لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا تبادلہ اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ بھارتی فوج شہری آبادی پرفائرنگ کرتی تھی۔ امریکی شہری نے کہا کہ پاک فوج بھارتی مورچوں کونشانہ بناتی تھی۔ امریکی شہری نے کہا کہ میں امن سے محبت کرنے والوں کی آواز بلند کرتا رہوں گا۔ اس موقع پر سردار پرتاب سنگھ نے یکجہتی کشمیرریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی اقدامات کی پرزورمذمت کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

ہم سب کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس وقت مودی اقتدارکے نشے میں ہے۔ بھارتی اقدامات کی پرزورمذمت کرتا ہوں۔ سردار پرتاب سنگھ نے کہا کہ ہم سب کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سکھ برادری مرتے دم تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ ہمارے لیے سب سے پہلے انسانیت ہے۔ پرتاب سنگھ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بچے اسکول اور کالج نہیں جا پا رہے۔ سکھ برادری کشمیریوں آپ کیساتھ کھڑی ہے اور مرتے دم تک کھڑی رہےگی۔

اس وقت مودی اقتدار کے نشے میں ہے۔ مودی یاد رکھو! جب سکھ قوم اٹھتی ہے توبڑے بڑے بھاگ جاتے ہیں۔ مودی اقتدارکے نشے سے اترو، آج نہیں تو کل تمہاری حکومت ختم ہوجائیگی۔ مقبوضہ کشمیر بھی آپ سے لے کررہیں گے۔ انشاءاللہ پاکستان کا جھنڈا بھی گاڑھیں گے اور خالصتان کا جھنڈا بھی لگائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں