وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کل سے آزاد جموں و کشمیر کا دو روزہ دور کریں گے

جمعہ 23 اگست 2019 18:54

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کل سے آزاد جموں و کشمیر کا دو روزہ دور کریں گے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے (کل) ہفتہ سے آزاد جموں و کشمیر کا دو روزہ دور کریں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وہ (آج) ہفتہ 24 اگست کو نیلا بٹ دھیرکوٹ میں جلسہ سے خطاب کریں گے جبکہ (کل) اتوار کو پریس کلب مظفرآباد میں ریلی سے خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں