سپیکر قومی اسمبلی کا ایرانی پارلیمنٹ میں کشمیریوں کے حق، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کیخلاف پیش کردہ قرارداد کا خیر مقدم

مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم نے جنوبی ایشیاء کا امن براباد کر رکھا ہے، وقت آن پہنچا ہے جنوبی ایشیاء سمیت دنیا بھر کے تمام ممالک بھارت کا کشمیریوں پر کئے جانیوالے مظالم کو عالمی سطح پر بے نقاب کریں،اسد قیصر

ہفتہ 24 اگست 2019 00:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم نے جنوبی ایشیاء کا امن براباد کر رکھا ہے، وقت آن پہنچا ہے کہ جنوبی ایشیاء سمیت دنیا بھر کے تمام ممالک بھارت کا کشمیریوں پر کئے جانے والے مظالم کو عالمی سطح پر بے نقاب کریں،ایران مسئلہ کشمیر پر امت مسلمہ کے مابین اتفاق اور اتحاد پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کرے،کشمیر میں مسلمانوں کو نماز جمعہ اور نماز عید سے محروم رکھنا انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے۔

اپنے ایک بیان میں سپیکرقومی اسمبلی نے ایرانی پارلیمنٹ میں کشمیریوں کے حق میںاور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کیخلاف پیش کی جانیوالی قررداد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران مسئلہ کشمیر پر امت مسلمہ کے مابین اتفاق اور اتحاد پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کرے،اٴْمید ہے کہ دیگر دوست ممالک بھی اپنی پارلیمانوں میں کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر آواز بلند کریں گے۔

(جاری ہے)

سپیکر قومی اسمبلی نے گزشتہ دنوں ایرانی مجلس شوری کے سپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا اور کشمیری عوام پر ہونیوالے مظالم کیخلاف آواز بلند کرنے کی درخواست کی تھی جس پر ایران کی مجلس شوری میں کشمیریوں کے حق میں اور بھارتی جارحیت کیخلاف قرارداد پیش کی گئی ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اب وقت آن پہنچا ہے کہ جنوبی ایشیاء سمیت دنیا بھر کے تمام ممالک بھارت کا کشمیریوں پر کیے جانے والے مظالم کو عالمی سطح پر بے نقاب کریں۔

انہوںنے کہا کہ ظلم اور جبر جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں، دنیاخاموش تماشائی نہ بنے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں مکمل لاک ڈائون اور مواصلاتی نظام کی بندش انتہائی افسوس ناک ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں مسلمانوں کو نماز جمعہ اور نماز عید سے محروم رکھنا انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے،سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ عالمی برادری بھارت کا کشمیریوں کو مذہبی فریضے کی ادائیگی سے محرم رکھنے کا نوٹس لے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم نے جنوبی ایشیاء کا امن براباد کر رکھا ہے،دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی خطے میں امن استحکام اور ترقی کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی دنیا کو خطے کو لائق خطرات سے نکالنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی مجلس شوریٰ میں کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کیلئے پیش کردہ قرارداد پاکستان اور ایران کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں