ایف بی آر نے متحدہ عرب اماات سے اقامہ رکھنے والے پاکستانیوں کے کوائف مانگ لئے

ہفتہ 24 اگست 2019 00:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے متحدہ عرب امارات سے اقامہ رکھنے والے پاکستانیوں کے کوائف مانگ لئے۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے اقامہ رکھنے والوں پاکستانیوں کی معلومات لینے کیلئے متحدہ عرب امارات کی وزارت خزانہ کو خط لکھا ہے۔ خط کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے اب تک مہیا کی گئی معلومات ناکافی اور ٹھوس نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

خط میں لکھا گیاہے کہ رپورٹ میں 3620 اکاؤنٹس کے بارے میں بتایا گیا ہے، ان اکاؤنٹس میں بتایا گیا بیلنس بھی بہت کم ہے اور یہ بیلنس ہماری توقعات کے برخلاف اور ناکافی ہے۔ایف بی آر نے مزید کہاہے کہ اگر کوئی پاکستانی قانونی طور پر امارات میں سرمایہ کاری کرتا ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ایف بی آر کی ایک ٹیم اگلے ماہ متحدہ عرب امارات بھی جائیگی جہاں متعلقہ حکام سے ڈیٹا شیئرنگ کیلئے مذاکرات کیے جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں