سینیٹ میں ناکامی، پیپلزپارٹی کا اپنے سینیٹرز کیخلاف بڑا فیصلہ

پارٹی ارکان سے سینیٹ الیکشن میں دباؤ یا مبینہ کالز سے متعلق تفصیلات اور معلومات حاصل کی جائیں گی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 24 اگست 2019 10:44

سینیٹ میں ناکامی، پیپلزپارٹی کا اپنے سینیٹرز کیخلاف بڑا فیصلہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اگست2019ء) ایوان بالا میں حزبِ اختلاف کی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے صاداق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے والے باغی سینیٹرز کی تلاش کے لیے کوششیں مزید تیز کر دی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلز پارٹی کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پارٹی  ارکان سے دباؤ یا مبینہ کالز سے متعلق تفصیلات اور معلومات حاصل کی جائیں گی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی فیکٹ فائینڈنگ کمیٹی کا اجلاس سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت ہوا۔اطلاعات کے مطابق کمیٹی ارکان سینیٹ کی جانب سے وفاداریاں تبدیل کرنے کے معاملے کی تہہ تک جانے کا فیصلہ کیا۔کمیٹی ارکان سے پوچھ گچھ کرے اور ضرورت پڑنے پر مبیبنہ کالز کی تفصیلات بھی طلب کی جا سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے قبل متحدہ اپوزیشن کی طرف سے لائی گئی عدم اعتماد کی قرارداد کے لیے ووٹ کم پڑگئے تھے اور اپوزیشن کے 14اراکین منحرف ہوگئے تھے۔

کہ سینیٹ کے معرکے میں متحدہ اپوزیشن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گئی تھی۔ اپوزیشن کی قرارداد کی حمایت میں 50 اور مخالفت میں 45 ووٹ پڑے جبکہ 5 ووٹ مسترد ہوئے۔ جس کے بعد پریذائیڈنگ آفیسر بیرسٹر سیف نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد صادق سنجرانی اپنے عہدے پر برقرار رہے۔اس حوالے سے صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود بھی انکشاف کر چکے ہیں کہ چئیرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کے بعد سیاسی جماعتوں کا کہنا ہے کہ ہم تحقیقات کریں گے۔ یہ کیا تحقیقات کریں گے جب ڈیل انہوں نے خود کی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں