ندیم افضل چن کے ترجمان وزیراعظم کے عہدے سے مستعٰفی ہونے کی وجہ سامنے آ گئی

ندیم افضل چن پر وزیراعظم کی جانب سے اپوزیشن اورخاص طور پر پی پی قیادت کے خلاف سخت زبان استعمال کرنے کا دباؤ تھا جس سے ندیم افضل چن نے انکار کیا اور استعفیٰ دے دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 24 اگست 2019 11:18

ندیم افضل چن کے ترجمان وزیراعظم کے عہدے سے مستعٰفی  ہونے کی وجہ سامنے آ گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اگست 2019ء) ندیم افضل چن کے وزیراعظم عمران خان کے ترجمان کے عہدے سے استعفیٰ دینے کی وجہ سامنے آ گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ندیم افضل چن کو اپنا ترجمان مقرر کر رکھا تھا۔تاہم ندیم افضل چن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ندیم افضل چن پر سخت دباؤ تھا کہ وہ اپوزیشن اور خاص طور پر پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف سخت زبان استعمال کریں۔

تاہم ندیم افضل چن مسلسل اس بات سے اعتراض کر رہے تھے۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر اپنے عہدے اور حکمراں جماعت کے کئی لوگوں کے رویے سے سخت نالاں تھے۔

(جاری ہے)

ندیم افضل چن نے اسی باعث وزیراعظم کے ترجمان کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق ندیم افضل چن کی جگہ فواد چوہدری وزیراعظم کے ترجمان ہوں گے۔ فواد چودھری وزارت کی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ وزیراعظم عمران خان کے ترجمان کے طور پر بھی کام کریں گے۔ اس تمام معاملے کے حوالے سے حکومتی ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن جو کہ پارلیمانی امور پر وزیراعظم عمران خان کے مشیر بھی ہیں ، اپنی پوزیشن کو برقرار نہ رکھنے کی وجہ سے اس ذمہ داری سے سبکدوش ہونا چاہتے ہیں۔

جس پر وزیراعظم عمران خان نے فواد چودھری، جو میڈیا افئیرز میں ماہر ہیں، سے دوبارہ پوزیشن سنبھالنے کی درخواست کی۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وزیراعظم آفس اس حوالے سے چند روز میں باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کرے گا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ بابر اعوان کو وفاقی کابینہ میں آئندہ ہونے والی ممکنہ تبدیلیوں میں وزیراعظم عمران خان کا مشیر خاص تعینات کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں