بھارت کس علاقہ سے پاکستان پر پہلا حملہ کرے گا

سینئیر صحافی و تجزیہ کار اوریا مقبول جان نے علاقوں کے نام بتا دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 24 اگست 2019 12:47

بھارت کس علاقہ سے پاکستان پر پہلا حملہ کرے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اگست 2019ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار اوریا مقبول جان نے کہا کہ اب لگتا یہ ہے کہ ڈو اور ڈائی کا وقت آ گیا ہے کیونکہ خطرہ یہ ہے کہ ایونٹ سے پہلے صبح کے وقت لائن آف کنٹرول سے پاکستان پر میجر اسٹرائیک کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ بھارت کے لائن آف کنٹرول سے آگے نکلنے کے بھی چانسز ہو سکتے ہیں ۔

بھارت جارحیت چاہے لائن آف کنٹرول پر کرے یا پھر بین الاقوامی سرحد پر کرے ، دنیا نے الرٹ ہونا ہی ہونا ہے ۔ اور دنیا کے الرٹ ہونے کی وجہ سے صرف اور صرف دونوں ممالک کے ایٹمی ہتھیار ہیں۔ دنیا نے اس وجہ سے الرٹ نہیں ہونا کہ آپ لائن آف کنٹرول پر لڑ رہے ہیں ، انہوں نے اس وجہ سے الرٹ ہونا ہے کہ کہیں ہمیں مصیبت نہ پڑ جائے۔

(جاری ہے)

ہو سکتا ہے کہ بھارت لائن آف کنٹرول تک ہی رک جائے۔

لیکن وہ آگے بھی آ سکتا ہے ، اس سلسلے میں بھمبر سے لے کر سیالکوٹ تک کا علاقہ نہایت اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ نسیم انور بیگ صاحب کے پاس تیرہ چودہ سال پہلے ایک بزرگ آئے اور انہوں نے کہا کہ جلال پور جٹاں سے ہیڈ مرالہ اور سیالکوٹ کے درمیان جو راستہ ہے وہاں سے بھارت پاکستان پر پہلا حملہ کرے گا اور آج وہ کیفیت سچ لگتی ہے۔ اصل میں ہوتا یہ ہے کہ بزرگوں کا نام نہیں بتایا جاتا ، وہ خود کہتے ہیں کہ میرا نام نہ بتائیں ، وہ اتنی ہی معلومات لوگوں کو دینے کا کہتے ہیں جتنی اُن کو اجازت ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے ائیربلیو کے حادثے سے قبل بھی ایک بزرگ کا ہی خواب سنا تھا جس میں انہوں نے دیکھا تھا کہ مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگی ہوئی ہے ، صبح سات بجے میرا کالم شائع ہوا تھ اور دس بجے مارگلہ کی پہاڑیوں پر ائیر بلیو کا حادثہ ہو گیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں