آج اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے رابطہ ہوا ہے، شاہ محمود قریشی

سیکریٹری جنرل کوکلسٹربموں اور بھارت کےجھوٹے آپریشن کی تیاری بارے آگاہ کیا،مقبوضہ کشمیر میں فوری کرفیو اٹھانےکا مطالبہ بھی کیا، یواین انسانی حقوق کمشنر کوآزاد کشمیر کے دورے کی دعوت دی۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 24 اگست 2019 18:11

آج اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے رابطہ ہوا ہے، شاہ محمود قریشی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 اگست 2019ء) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے رابطہ ہوا ہے، سیکریٹری جنرل کوکلسٹربموں اور بھارت کےجھوٹے آپریشن کی تیاری بارے آگاہ کیا،اقوام متحدہ سے مقبوضہ کشمیر میں فوری کرفیو اٹھانےکا مطالبہ کیا، اقوام متحدہ انسانی حقوق کمشنر کوآزاد کشمیر کے دورے کی دعوت دی۔

انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت آج تقسیم ہوچکا ہے۔ بھارتی اقدام پر بھارت کے اندر بھی اختلاف رائے پایا جاتا ہے۔ کل مقبوضہ کشمیرمیں مظاہرین پرپیلٹ گن اورآنسوگیس کا استعمال ہوا۔ دنیا نے دیکھا کہ سب سےبڑی جمہوریت نے فسطائیت کا مظاہرہ کیا۔ آج دنیا بھارت کا اصل چہرہ دیکھ رہی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں مکمل لاک ڈاؤن کررکھا ہے۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر میں ادویات اورخوراک کی شدید قلت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سرینگر ایئر پورٹ پر راہول گاندھی کو باہر نہیں نکلنے دیا گیا۔ راہول گاندھی کو اگلے جہاز سے واپس بھیج دیا گیا۔ اگر مقبوضہ کشمیر میں چھپانے کے لیے کچھ نہیں تھا تو راہول گاندھی کو جانے کی اجازت دیتے۔ کانگریس لیڈر کو پریس کانفرنس کے دوران گرفتار کیا گیا۔ بھارتی یکطرفہ اقدامات کوبھارتی اپوزیشن کے بہت سے رہنما بھی مسترد کرچکے ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے رابطہ ہوا۔ سیکریٹری جنرل یواین سے بھارت کیجانب سے کلسٹربم کے استعمال کا بھی تذکرہ کیا۔ سیکرٹری جنرل یواین کو بتایا بھارت کسی جھوٹے آپریشن کی تیاری کر رہا ہے۔ سیکرٹری جنرل یواین سے کہا کہ اقوام متحدہ فی الفور کردار ادا کرے۔ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اٹھانے میں بھی فی الفور کردارادا کرے۔

اقوام متحدہ کو چاہیے کہ اپنے ممبر ممالک کو صورتحال سے فوری آگاہ کرے۔ مقبوضہ کشمیرمیں نیا انسانی المیہ جنم لے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ انسانی حقوق کمشنر کوآزاد کشمیر کے دورے کی دعوت دیتے ہیں۔ دریں اثناں معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزیراعظم نے5 سال میں دس ارب کے درخت لگانے کی مہم کا آغازکیا ہے۔

درخت لگانا صدقہ جاریہ ہیں،اس مہم کو کامیاب بنائیں گے۔ وزیراعظم نے کشمیرکاز کو سپورٹ کرنے کیلئے فوکل گروپ قائم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اسی ہفتے قوم سے خطاب کریں گے۔اس ہفتے کشمیریوں سے یکجہتی کا دن منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے۔ مقبوضہ وادی میں کشمیری بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں