ناگالینڈ کے بعد سکھوں نے بھی خالصتان حاصل کرنے کا اعلان کر دیا

ہم کشمیر بھی واپس لیں گے اور اب خالصتان بھی بنے گا، گولڈن ٹیمپل سے ہدایت مل گئی ہے: سردار پرتاپ سنگھ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 24 اگست 2019 18:25

ناگالینڈ کے بعد سکھوں نے بھی خالصتان حاصل کرنے کا اعلان کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اگست 2019ء) ناگالینڈ کے بعد سکھوں نے بھی خالصتان حاصل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔اسلام آباد میں سکھ برادری کی جانب سے کشمیریوں کے حق میں ریلی کے دوران خطاب کرتے ہوئے سردار پرتاپ سنگھ نے کہا ہے کہہم کشمیر بھی واپس لیں گے اور اب خالصتان بھی بنے گا، گولڈن ٹیمپل سے ہدایت مل گئی ہے۔سکھ رہنما سردار پرتاب سنگھ کا کشمیر ریلی سے خطاب میں کہنا تھا کہ دنیا بھر کے سکھ کشمیریوں کے ساتھ ہیں کیونکہ گولڈن ٹیمپل سے سکھوں کو کشمیریوں کی مدد کرنے کی ہدایت مل گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 19 ویں روز بھی کرفیو جاری ہے اور بھارتی مظالم کے خلاف آج بھی پاکستان سمیت دنیا بھر کے کشمیری سراپا احتجاج ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف اور نہتے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بڑی ریلی نکالی گئی جس میں اقلیتی برادریوں اور نامور فنکاروں نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

سردار پرتاپ سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ مودی سرکار نہتے اور مظلوم کشمیریوں پر ظلم بندکرے، ہم کشمیر بھی واپس لیں گے اور اب خالصتان بھی بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کشمیر میں منظم نسل کشی کر رہی ہے، کشمیری خواتین کی عزتیں پامال کی جا رہی ہیں، بھارتی افواج بزدل ہیں، رات کے اندھیرے میں کشمیریوں کے گھروں میں گھس کر نوجوانوں اور بچوں کو اغوا کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے مظالم کے خلاف مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر اور پاکستان بھر میں اساتذہ، طلبہ، سول سوسائٹی، اقلیتی برادری، سیاسی و مذہبی جماعتوں اور شہریوں نے سڑکوں پر آکر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور بھارت کے اقدام کے خلاف اپنے غم و غصےکا اظہار کیا۔ دوسری جانب وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہےکہ بھارت سے مذاکرات کے تمام راستے بند ہوچکے ہیں، اب صرف کشمیر ہے اور کشمیری ہیں، کشمیریوں کےساتھ کھڑے ہونے والے ممالک کا شکرگزار ہوں، اپنے وطن کے لیے جان دینے والوں کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں