اگر جنگ مسلط کی گئی تو پھر اسے دہلی جا کر ختم کریں گے: فردوس عاشق

پاکستان کشمیر کے ساتھ بھائی چارے کا رشتہ نبھاتا رہے گا اور کشمیریوں کی غیرموجودگی میں بھارت سے کوئی بات چیت نہیں کرے گا: مشیر اطلاعات

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 24 اگست 2019 19:07

اگر جنگ مسلط کی گئی تو پھر اسے دہلی جا کر ختم کریں گے: فردوس عاشق
اہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 24 اگست2019ء) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کی تو پھر ہم اسے دہلی جا کر ختم کریں گے۔ وہ لاہور میں گورنر پنجاب چودھری سرور کے ہمرہ پریس کانفرنس کر رہی تھیں جب انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر کے ساتھ بھائی چارے کا رشتہ نبھاتا رہے گا اورکشمیریوں کی غیرموجودگی میں بھارت سے کوئی بات چیت نہیں کرے گا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہبھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کی تو یہ بر صغیر کی آخری جنگ ہوگی ،وزیر اعظم عمران خان کشمیر یوں کے سفیربن کر دنیا میں ان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں ،بھارتاسرائیل سے بڑا ظالم اور دہشت گرد بن کر کشمیر یوں پر مظالم کر رہا ہے،بندوق،گولی اور کر فیو کشمیر یوں کے جذبہ کو ختم نہیں کر سکتا ،نر یندر مودی امن اور انسانیت کا بدتر ین دشمن ہیں ،وقت آچکا ہے کہ انسانی حقوق کے عالمی ادارے آنکھیں بند کر نے کی بجائے کشمیر یوں پرہونے والے بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم عمران خان اسی ہفتے قوم سے خطاب کریں گے، معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اس ہفتے کشمیریوں سے یکجہتی کا دن بھی منایا جائے گا، وزیراعظم نے کشمیرکاز کو سپورٹ کرنے کیلئے فوکل گروپ قائم کیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم نے5 سال میں دس ارب کے درخت لگانے کی مہم کا آغازکیا ہے۔ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہیں،اس مہم کو کامیاب بنائیں گے۔

وزیراعظم نے کشمیرکاز کو سپورٹ کرنے کیلئے فوکل گروپ قائم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اسی ہفتے قوم سے خطاب کریں گے۔اس ہفتے کشمیریوں سے یکجہتی کا دن منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے۔ مقبوضہ وادی میں کشمیری بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں