حکومت مخالف دھرنا ، مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت دو روزہ اجلاس شروع

ہفتہ 24 اگست 2019 23:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) حکومت کے خلاف اسلام آباد میں دھرنے اور مسئلہ کشمیر کا معاملہ پر امیر جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن کی صدارت میں پارٹی کی مرکزی مجلس شوری کا دو روزہ اہم اجلاس ہفتہ کو شروع ہوگیا ۔

(جاری ہے)

جے یو آئی کے سب سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں پارٹی کی مرکزی مجلس شوری کے اراکین شریک ہوئے ، ذرائع کے مطابق اجلاس میں مولانا فضل الرحمن شوری اراکین سے اسلام آباد دھرنے پر مشاورت کی ، اجلاس میں دھرنے کی تاریخ پر بھی مشاورت جاری رہی ۔اجلاس میں کشمیر سمیت ملکی سیاسی و مجموعی صورت حال اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی جارہی ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں