وہ زمانہ چلا گیا جب دو ملک جنگ لڑتے تھے اور باقی ملک سائڈ پرتالیاں بجاتے تھے: اعجاز شاہ

ہم ایٹمی طاقت ہیں، کشمیریوں کو مایوس نہیں کریں گے: وفاقی وزیرِ داخلہ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 24 اگست 2019 22:37

وہ زمانہ چلا گیا  جب دو ملک جنگ لڑتے تھے اور باقی  ملک سائڈ پرتالیاں بجاتے تھے: اعجاز شاہ
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 اگست 2019ء) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ وہ زمانہ چلا گیا جب دو ملک جنگ لڑتے تھے اور باقی ملک سائڈ پرتالیاں بجاتے تھے، ہم ایٹمی طاقت ہیں، اس لیے وزیراعظم نے کہا فلیش پوائنٹ پر ہیں، مودی نے 2ارب انسانوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے، یقین سے کہتا ہوں مسلم امہ کشمیریوں کے ساتھ ہے، ہماری حکومت کشمیریوں کو مایوس نہیں کرے گی۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل میں مقبوضہ کشمیرکو زیر بحث لایا گیا،یہ بھارت کیلیے دھچکا ہے۔ انہوں مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے سوال پر کہا کہ قومی املاک کو نقصان پہنچایا گیا توچھترول ہوگی، مولانا فضل الرحمان و دیگر اٹک بھی کراس نہیں کر سکیں گے،انہیں عوام خود روکے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں پرامن احتجاج کیلئے آنے والوں کوخوش آمدید کہیں گے ہم کہتے ہیں یہ آئیں یہ اپنی موت خود مریں گے۔

عمران خان نے کنٹینراور پانی پرامن دھرنے والوں کو دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیکن قومی املاک کو نقصان پہنچایا گیا توچھترول ہوگی۔ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان و دیگر اٹک بھی کراس نہیں کر سکیں گے،انہیں عوام خود روکے گی۔ دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت آج تقسیم ہوچکا ہے۔

بھارتی اقدام پر بھارت کے اندر بھی اختلاف رائے پایا جاتا ہے۔ کل مقبوضہ کشمیرمیں مظاہرین پرپیلٹ گن اورآنسوگیس کا استعمال ہوا۔ دنیا نے دیکھا کہ سب سےبڑی جمہوریت نے فسطائیت کا مظاہرہ کیا۔ آج دنیا بھارت کا اصل چہرہ دیکھ رہی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں مکمل لاک ڈاؤن کررکھا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں ادویات اورخوراک کی شدید قلت ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں