سابق صدر آصف علی زرداری کو تمام طبی سہولیات فراہم کی جائیں ، ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو

حکومت ہوش کے ناخن لے ، اور آصف زرداری کو انتقام کا مزید نشانہ بنانے سے باز رہے ، بیان

اتوار 25 اگست 2019 18:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو نے کہاہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو تمام طبی سہولیات فراہم کی جائیں ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ حکومت ہوش کے ناخن لے ، اور آصف زرداری کو انتقام کا مزید نشانہ بنانے سے باز رہے ۔انہوںنے کہاکہ آصف علی زرداری کی جمہوریت کے لیے ناقابل فراموش خدمات ہیں ۔انہوںنے کہاکہ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ۔انہوںنے کہاکہ جیل میں طبی سہولیات کی فراہمی سابق صدر کا قانونی اور بنیادی حق ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں