وزیراعظم عمران خان مسئلہ کشمیر پر آج قوم سے خطاب کریں گے

وزیراعظم عمران خان کا خطاب آج شام ساڑھے 5 بجے نشر کیا جائے گا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 26 اگست 2019 10:40

وزیراعظم عمران خان مسئلہ کشمیر پر آج قوم سے خطاب کریں گے
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 اگست 2019ء) وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج شام مسئلہ کشمیر پر قوم سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کا خطاب آج شام ساڑھے 5 بجے نشر کیا جائے گا۔عمران خان قوم سے خطاب میں مسئلہ کشمیر پر خصوصی گفتگو کریں گے۔

خیال رے کہ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر موجودہ حکومت نے عالمی سطح پر آواز اُٹھائی اور موجودہ حکومت کی مؤثر اور بہتر خارجہ پالیسی کی وجہ سے ہی مسئلہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان کو کئی ممالک کی حمایت بھی حاصل رہی ۔ وزیراعظم عمران خان نے حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر عوام سے خطاب کرنے اور حکومت کی ایک سالہ کارکردگی سے متعلق عوام کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا تھا لیکن فی الوقت اس خطاب کو مؤخر کرنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا، ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال اس وقت وزیراعظم عمران خان کی ترجیح بن گئی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے اپنی دیگر سیاسی سرگرمیاں بھی محدود کر دی ہیں۔واضح رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے اسے دو حصوں میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد سے پاکستان نے نہ صرفبھارت کے اس اقدام کی مذمت کی بلکہ عالمی سطح پر بھی مسئلہ کشمیر کو خوب اُٹھایا اور وادی میں بھارتی فوج کی جانب سے ڈھائے جانے مظالم کی جانب عالمی توجہ مبذول کروائی ۔

پاکستان کی پُر زور مذمت کی وجہ سے ہی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا گیا تھا جو گذشتہ روز منعقد ہوا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں بھی مسئلہ کشمیر کو بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دینے سے انکار کیا گیا جس پر بھارت کو عالمی سطح پر ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکہ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کےمعاملے پر خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دے رکھی ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں