محکمہ موسمیات نے محرم کے چاند کی پیشگوئی کر دی

31 اگست کو محرم کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات،پہلی محرم 1 ستمبر 2019ء کو ہو گی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 26 اگست 2019 10:50

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 اگست 2019ء) محکمہ موسمیات نے محرم کے چاند کی پیشگوئی کر دی ہے۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق 1441 حجری محرم کا چاند 30 اگست کو 3 بج کر 37 منٹ پت پیدا ہونا شروع ہو گا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ 31 اگست کو محرم کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔پہلی محرم 1 ستمبر 2019ء کو ہو گی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ 6 بج کر 53منٹ پر سورج طلوع ہو جائے گا۔چاند کی عمر 27 گھنٹے 37 منٹ ہو گی۔غروب آفتاب کے بعد چاند 61منٹ تک افق پر دیکھا جا سکے گا۔جب کہ دوسری جانب حکومت سندھ نے صوبے بھر میں فوری دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ سندھ کے محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق سندھ بھر اور خاص کر کراچی میں دفعہ 144 10 محرم تک نافذ رہے گی۔

(جاری ہے)

اس دوران اسلحہ لہرانے اور ڈبل سواری کرنے پر پابندی عائد ہوگی۔ صوبائی حکومت کے نوٹیفیکشن کے مطابق موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پابندی سے خواتین اور بزرگ شہریوں کو استشنیٰ حاصل ہوگا۔ صوبے بھر اور خاص کر کراچی میں سیکورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ سیکورٹی کے خصوصی انتظامات 10 محرم تک جاری رکھے جائیں گے۔جب کہ کمشنر لاہورڈویژن آصف بلال لودھی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران مرکزی کنٹرول رومز اورموبائل سی سی ٹی وی گاڑیوں سے سکیورٹی مانیٹرنگ کی جائیگی، محرم کے جلوسوں اور مجالس کیلئے سکیورٹی و میونسپل انتظامات کو یقینی بنایا جائیگا، تمام اضلاع کے پولیس افسران سکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنائینگے، پوری لاہور ڈویژن کے جلوسوں کے راستوں میں موجود لٹکتی تاروں کو ہٹایا جائے، محرم الحرام کے حوالے سے بلائے گئے اس اجلاس کا مقصد اتحاد بین المسلمین کا فروغ، قیام امن اور علماء کی قابل قدر تجاویز کا حصول ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں