پاکستان کا قاتل مودی کوایوارڈ دینے پر اماراتی حکام سے رابطے کا فیصلہ

میری جلد امارتی ہم منصب سے ملاقات ہوگی ،جس میں ان کے سامنے حقائق رکھیں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 26 اگست 2019 11:02

پاکستان کا قاتل مودی کوایوارڈ دینے پر اماراتی حکام سے رابطے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 اگست 2019ء) : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مسلمانوں کے قاتل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ایوارڈ دینے پر متحدہ عرب امارات کے حکام سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خانیوال کا دورہ کیا۔انہوں نے جنوبی پنجاب کے نو منتخب عہدیداروں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 5 اگست کے بعد پوری دنیا بھارت کے اقدام کے خلاف ہو چکی ہے۔بھارت میں مودی سرکار کے خلاف دھڑے بندیاں ہو چکی ہیں۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ غاصب مودی سرکار نے کشمریوں کو نمازِ عید نہیں پڑھنے دی اور نماز جمعہ کے موقع پر بھی مساجد میں تالے لگا دئیے گئے۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ کشمیری عوام کی جدوجہد ضرور رننگ لائے گی اور وہ آزادی کی کی نعمت سے مالا مال ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کے اقدامات کے باوجود کرتار پوری راہداری کھولیں گے،دنیا کشمیر کے انسانی المیے سے لاتعلق رہی تو مجرمانہ غفلت ہوگی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کا ہمدرد ہے اور مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کا حامی ہے۔یو اے ای سمیت ہر ملک کو دو طرفہ تعلقات رکھنے کا حق ہے،متحدہ عرب امارات پاکستان کا دوست ہے ، بین الاقوامی تعلقات کو جذبات سے بالاتر ہو کر دیکھنا ہوگا،میری جلد امارتی ہم منصب سے ملاقات ہوگی ،جس میں ان کے سامنے حقائق رکھیں گے۔

بعدازاں ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آر ایس ایس کے غنڈے بھیجنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔جنیوا میں آئندہ ماہ ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر بھرپور انداز میں اجاگر کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں