ایک بڑی جنگ کے امکانات موجود ہیں

پچھلے کچھ دنوں سے اسرائیل نے اپنی کاروائیاں تیز کیوں کر دی ہیں؟ سینئیر صحافی نے اہم اشارہ دے دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 26 اگست 2019 12:05

ایک بڑی جنگ کے امکانات موجود ہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 اگست 2019ء) : معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان سے ہٹ کر ایک بڑی جنگ کے امکانات موجود ہیں،اور بڑی جنگ سے مراد کوئی بھارت اور پاکستان کے مابین جنگ نہیں ہے۔ایک تو سفارتی محاذ پر جنگ ہے لیکن اس سے اگلا بھی ایک مرحلہ ہے۔کسی بھی وقت ایک بہت بڑا محاذ کھل سکتا ہے،اور وہ محاذ یہ ہے کہ پچھلے 48 گھنٹوں کے دوران اسرائیل نے شام میں ایک سے زائد ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔

اور انہی دو تین دنوں میں حوثی باغیوں نے یہ اعلان کیا ہے کہ ہم نے امریکا کا ایک ڈرون گرا دیا ہے۔ڈاکٹر شاہد مسعود یہاں پر یہ اشارہ دے رہے ہیں کہ اسرائیل کی جانب سے ان کاروائیوں میں تیزی کے بعد حالات بہت خراب صورتحال کی طرف جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ یمن حوثی باغیوں کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ان کے اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم نے بدھ کی صبح امریکہ کے جدید ترین ڈرون ایم کیو 9 کو مار گرایا۔

دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ امریکی ڈرون طیارہ یمن کے علاقے ذمار میں مار گرایا گیا۔ یمن کے حوثی باغیوں کے ترجمان یحیی السریع نے اعلان کیا کہ ان کے اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم نے امریکی ڈرون کو ایک مقامی ساخت کے میزائل سے تباہ کیا۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ایران نے اپنی حدود میں داخل ہونے والےامریکی ڈرون طیارے کو مار گرایا تھا جس کے بعد دونوں ممالک جنگ کے دہانے پر پہنچ گئے تھے۔

ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کہا کہ ہم کسی بھی عرب ملک کے ساتھ،امریکا،ترکی یا کسی بھی یورپی ملک کے ساتھ فضول قسم کی گفتگو نہیں کرنا چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ بطور ریاست اس وقت ہمیں کسی بھی ملک کے ساتھ فضول قسم کی گفتگو سے پرہیز کرنا چاہیے۔کبھی پاکستان کو کوئی ملک برا لگ رہا ہوتا ہے تو کبھی کوئی۔پاکستان میں سیاسی عدم استحکام اپنی جگہ موجود ہے۔لیکن اس معاملے میں احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔لیکن یہاں تو کبھی کوئی پریس کانفرنس کر رہا ہوتا ہے تو کبھی کوئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں