جسٹس عظمت سعید شیخ کا پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کیخلاف درخواست کھلی عدالت میں لگانے کاحکم

پیر 26 اگست 2019 13:46

جسٹس عظمت سعید شیخ کا پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کیخلاف درخواست کھلی عدالت میں لگانے کاحکم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2019ء) اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست پر سماعت جسٹس عظمت سعید شیخ نے ان چیمبر سماعت کی ۔ جسٹس عظمت سعید شیخ نے درخواست کو کھلی عدالت میں لگانے کا حکم دیا ۔ درخواست گزار کی جانب سے وکیل آفتاب باجوہ پیش ہوئے۔آفتاب باجوہ نے کہاکہ جوڈیشل ریمارنڈ کا حکم عدالت دیتی ہے۔

(جاری ہے)

آفتاب باجوہ نے کہاکہ پروڈیکشن آرڈر جاری کرنا عدالتی حکم میں مداخلت ہے۔ جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہاکہ پھر کیس کا اوپن کورٹ میں لگا دیتے ہیں۔ آفتاب باجوہ نے کہاکہ کرپشن کے ملزم پرڈیکشن آرڈر پر باہر آئے۔ انہوںنے کہاکہ نیب مکمل ریکوری اور تحقیقات بھی نہ کر سکا ۔آفتاب باجوہ نے پروڈیکشن آرڈر کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی،رجسٹرار آفس نے درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی تھی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں