کشمیریوں پر مظالم کیخلاف آواز اٹھانے پر ٹوئٹرانتظامیہ نے صدر پاکستان عارف کو نوٹس بھیج دیا

ٹوئٹر بدمعاش مودی کا ترجمان بننے کے چکر میں حدیں عبورکرگیا. شیریں مزاری

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 26 اگست 2019 14:23

کشمیریوں پر مظالم کیخلاف آواز اٹھانے پر ٹوئٹرانتظامیہ نے صدر پاکستان عارف کو نوٹس بھیج دیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 اگست۔2019ء) مسئلہ کشمیر اور بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں پر مظالم کیخلاف آواز اٹھانے پر ٹوئٹرانتظامیہ نے صدر پاکستان عارف کوبھی نوٹس بھیج دیا ہے شیریں مزاری کا کہنا ہے ٹوئٹر بدمعاش مودی کا ترجمان بننے کے چکر میں حدیں عبورکرگیا. تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ٹوئٹربدمعاش مودی کاترجمان بننے کے چکرمیں حدیں عبورکرگیا، ٹوئٹرانتظامیہ کا صدرپاکستان عارف علوی کو نوٹس بھیجناعجیب مذاق ہے‘صدرپاکستان مسئلہ کشمیر اور بھارتی مظالم پر ٹوئٹر پر مسلسل آواز اٹھا رہے تھے.

(جاری ہے)

اس سے قبل بھارتی حکومت نے ٹوئٹر انتظامیہ سے وفاقی وزیر مرادسعید کا اکاﺅنٹ بند کرنےکی درخواست کی تھی ، بھارتی وزارت داخلہ سے شکایت ملنے پر ٹوئٹر انتظامیہ نے مراد سعید سے رابطہ کیا اور شکایت سے باقاعدہ آگاہ کیا‘بعد ازاں انتظامیہ نے بھارت کی جانب سے مراد سعید کا ٹوئٹراکاﺅنٹ بندکرنےکی درخواست مسترد کردی تھی. یاد رہے بھارتی وزارتِ داخلہ کی جانب سے ٹویٹر انتظامیہ سے درخواست کی گئی تھی کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے8 ٹویٹر اکاﺅنٹ بند کردیے جائیں‘ اینکر پرسن ارشد شریف سمیت یہ8 افراد مسلسل بھارتی مظالم کو آشکار کررہے تھے جس کے بعد سوشل میڈیا پر مقبوضہ کشمیریوں کے لیے آواز اٹھانے والے 178 پاکستانیوں کے اکاﺅنٹس معطل کر دیے تھے.

اس سے قبل وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید نے مقبوضہ وادی کے بد ترین حالات پر ٹویٹ کیا تھا جس کے رد عمل میں بھارتی حکومت نے ٹویٹر انتظامیہ سے مراد سعید کا اکاﺅنٹ بند کرنے کی درخواست کی تھی. دوسری جانب بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے شکایت موصول ہونے پر ٹویٹر انتظامیہ کا مراد سعید سے رابطہ کیا اور بھارت کی جانب سے کی گئی شکایت سے مراد سعید کو باقاعدہ آگاہ کیا‘ رکن قومی اسمبلی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ہم کشمیری میں بھارتی مظالم پر خاموش نہیں رہیں گے اور بھارتی جارحیت کو دنیا بھر میں بے نقاب کریں گے.
کشمیریوں پر مظالم کیخلاف آواز اٹھانے پر ٹوئٹرانتظامیہ نے صدر پاکستان ..

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں