بھارتی حکومت کی ٹویٹر انتظامیہ سے مراد سعید کا اکائونٹ بند کرنے کی درخواست ، انتظامیہ نے درخواست مسترد کر دی

کشمیری میں بھارتی مظالم پر خاموش نہیں رہیں گے،ہم بھارتی جارحیت کو دنیا بھر میں بے نقاب کریں گے، وفاقی وزیر کا ٹوئٹ

پیر 26 اگست 2019 14:45

بھارتی حکومت کی ٹویٹر انتظامیہ سے مراد سعید کا اکائونٹ بند کرنے کی درخواست ، انتظامیہ نے درخواست مسترد کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2019ء) بھارتی مظالم پر پاکستان کے بیانئیے سے مودی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ، کشمیر کے معاملے پر پاکستان سے اٹھنے وال آوازیں دبانے کیلئے صحافیوں کے بعد سیاستدانوں کے سوشل میڈیا اکائونٹس بند کروانے کی کوشش شروع کر دی ،بھارتی حکومت نے ٹویٹر انتظامیہ سے مراد سعید کا اکائونٹ بند کرنے کی درخواست کر دی،وفاقی وزیر مراد سعید نے مقبوضہ وادی کے بد ترین حالات پر ٹویٹ کیا تھا۔

(جاری ہے)

مراد سعید نے ٹوئٹ کیا کہ کشمیری میں بھارتی مظالم پر خاموش نہیں رہیں گے۔ مراد سعید نے کہاکہ ہم بھارتی جارحیت کو دنیا بھر میں بے نقاب کریں گے۔ بھارتی وزارت داخلہ سے شکایت موصول ہونے پر ٹویٹر انتظامیہ نے مراد سعید سے رابطہ کیا ،بھارت کی جانب سے مراد سعید کا ٹوئٹر اکائونٹ بند کرنے کی درخواست مسترد کر دی گئی ۔بھارت کی جانب سے کی گئی شکایت سے مراد سعید کو باقاعدہ آگاہ کر دیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں