الیکشن کمیشن ،خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے بلدیاتی قوانین کا نوٹیفکیشن جمع نہیں کرایا جا سکا، سماعت کل پھر ہوگی

خیبر پختونخواہ حکومت کی مزید وقت لینے کی درخواست مسترد ،، الیکشن کمیشن کل خیبر پختونخواہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق فیصلہ دیگا، ممبر پنجاب

پیر 26 اگست 2019 14:45

الیکشن کمیشن ،خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے بلدیاتی قوانین کا نوٹیفکیشن جمع نہیں کرایا جا سکا، سماعت کل پھر ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2019ء) خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے پیر کو بھی بلدیاتی قوانین کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرایا جا سکا۔ پیر کو خیبر پختونخواہ بلدیاتی انتخابات کیس کی سماعت ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں دو رکنی کمیشن نے کی۔دور ان سماعت خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر (آج) منگل کو اس کیس کی سماعت کی خود سربراہی کریں گے۔ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی نے کہاکہ آپ کی جانب سے پیش کئے گئے قانونی نکات پر بحث ہو گی۔ دور ان سماعت خیبر پختونخواہ حکومت کی مزید وقت لینے کی درخواست الیکشن کمیشن نے مسترد کر دی،ممبر پنجاب نے کہاکہ 28 اگست سے الیکشن کمیشن نے صوبے میں حلقہ بندیاں شروع کرنی ہیں، الیکشن کمیشن (آج) خیبر پختونخواہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق فیصلہ دے گا۔ بعد زاںالیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 27 اگست بروز منگل تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں