اسلام آباد ، صفاگولڈ مال میں سی ڈی اے افسران کی کرپشن معاملہ پر ریگولر عدالت میں شواہد پیش کرنے کے باعث کیس ملتوی

پیر 26 اگست 2019 14:45

اسلام آباد ، صفاگولڈ مال میں سی ڈی اے افسران کی کرپشن معاملہ پر ریگولر عدالت میں شواہد پیش کرنے کے باعث کیس ملتوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2019ء) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے صفاگولڈ مال میں سی ڈی اے افسران کی کرپشن معاملہ پر ریگولر عدالت میں شواہد پیش کرنے کے باعث کیس ملتوی کر نے کی استدعا منظور کرلی ۔

(جاری ہے)

پیر کو احتساب عدالت میں صفاگولڈ مال میں سی ڈی اے افسران کی کرپشن کے معاملے پر سماعت ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند نے کی۔وکیل دفاع نے کیس سے متعلق شواہد ریگولر عدالت میں پیش کرنے کی استدعا کی ۔ انہوںنے استدعا کی کہ ریگولر عدالت میں شواہد پیش کرنے کے باعث کیس کو ملتوی کیا جائے۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت بیس ستمبر تک ملتوی کردی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں