امریکا نے عمران خان کو سعودی ولی عہد سے متعلق اہم پیغام بھجوا دیا

امریکا کا کہنا ہے کہ ہم محمد بن سلمان کو باہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ وہ سعودی عرب میں کوئی گڑ بڑ کر رہا ہے۔ معروف صحافی کا اہم انکشاف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 12 ستمبر 2019 12:36

امریکا نے عمران خان کو سعودی ولی عہد سے متعلق اہم پیغام بھجوا دیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 ستمبر 2019ء) معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ امرکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک پاکستانی ایڈوائز ہے۔اس نے ایک پاکستانی اخبار نویس کے ہاتھ پیغام بھجوایا ہے۔اور وہ اخبار نویس آپ کو یومِ کشمیر پر وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ نظر آیا ہو گا۔تو امریکی صدر کی طرف سے یہ پیغوام بھجوایا گیا کہ ہم سعودی ولی عہد محمد سلمان کو باہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ وہ سعودی عرب میں کوئی گڑ بڑ کر رہا ہے۔

مجھے نہیں پتہ الفاظ کیا ہیں کیونکہ اس طرح کی چیزیں کوئی آسانی سے تو نہیں بتاتا۔لیکن میں تصدیق کی ہے کہ یہ پیغام آیا ہے۔اور اس میں جو سب سے خطرناک بات جو مجھے معلوم ہوئی ہے وہ یہ کہ محمد بن سلمان پر جو حملہ ہوا تھا وہ امریکیوں نے کروایا تھا۔

(جاری ہے)

اگر کسی عرب ملک نے ایسا کیا ہوتا تو وہ اب تک پکڑے جا چکے ہوتے۔یا کچھ مشکوک دو تین سو لوگ بھی پکڑے جاتے لیکن کوئی بندہ نہیں پکڑا گیا،یہ اعلیٰ ترین ذرائع کی خبر ہے۔

ہارون الرشید نے مزید کہا کہ ایک تاثر ہے کہ محمد بن سلمان کے ذریعے سے عمران خان کی امریکی صدر سے ملاقات طے ہوئی۔یہ بھی کہا جاتا ہے کہ امریکیوں نے افغانستان کی وجہ سے عمران خان تک رسائی حاصل کی۔یہ زیادہ قابلِ فہم ہے۔دوسری طرف وہ کہہ رہے ہیں کہ یہ طالبان بھی اکڑ گئے ہیں لیکن ہو سکتا ہے کہ طالبان اپنے طور پر ہی ڈٹ گئے ہوں۔تو عمران خان امریکا کے دورے سے قبل سعودی عرب جائیں گے یہ پہلے ہی طے تھا لیکن عمران خان وہاں پر سعودی ولی عہد سے اس متعلق بات کریں گے۔

انہوں نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے: خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا سے قبل سعودی عرب کے دورے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا تھا۔وزیراعظم عمران خان کا 19ستمبر کو سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ وزیراعظم عمران خان 21 ستمبر کو امریکا پہنچیں گے۔یو این اجلاس کے دوران وزیراعظم عالمی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں