صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ٹیکنالوجی کی حامل علمی معیشت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کو قومی پالیسیوں میں خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور

جمعرات 12 ستمبر 2019 22:02

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ٹیکنالوجی کی حامل علمی معیشت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کو قومی پالیسیوں میں خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معیشت کی ترقی اور استحکام کے لئے ٹیکنالوجی کی حامل علمی معیشت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کو قومی پالیسیوں میں خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ چوتھے صنعتی انقلاب میں ترقی یافتہ اقوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہونے کے لئے یہ اشد ضروری ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ معیشت کی ترقی اور استحکام کے لئے ضروری ہے کہ ہم ٹیکنالوجی کی حامل علمی معیشت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کو اپنی پالیسیوں میں خاص توجہ دیں تاکہ پاکستان چوتھے صنعتی انقلاب میں ترقی یافتہ اقوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں کوکمپیوٹر لینگوئجز کا ادراک اور انھیں انٹرنیٹ، مصنوعی ذہانت ، بلاک چین، کلائوڈ کمپیوٹنگ جیسے جدید علوم سے روشناس کرانا ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں