شیخ رشید کوسمجھانا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے: فردوس عاشق اعوان

شیخ رشید مجھ سے بہت سینیرہیں، انھیں مجھ سے زیادہ سمجھ ہے: مشیرِ اطلاعات

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 14 ستمبر 2019 23:23

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 ستمبر2019ء) وزیراعظم عمران خان کی مشیرِ اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے مطابق وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید کو سمجھانا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شیخ رشید مجھ سے بہت سینیرہیں، انھیں مجھ سے زیادہ سمجھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کو سمجھانا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان فلیش پوائنٹ ہے، اگر جنگ ہوئی تو روایتی جنگ ایٹمی جنگ میں تبدیل ہوسکتی ہے، مودی نے کرفیو لگا کر جبر کے ذریعے استحصال کا عمل کیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ غزوہ ہند کےآغاز کا جملہ وزیرکی ذاتی رائے ہوسکتی ہے۔فردوس عاشق اعوان نےکہا کہ مودی نے کشمیر میں مہم جوئی اس لیےکی کہ اسے پچھلے 5 سال میں کسی دباؤ کا سامنا نہیں رہا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو اسلام آباد آتا نہیں دیکھ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ نوازشریف اور آصف زرداری مولانا فضل الرحمان کا ساتھ نہیں دینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی پراقدامات سمیت گورنرراج کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ آرٹیکل 149کا معاملہ ابھی تک کابینہ میں نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے ٹریک پرائیویٹ اداروں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا کہ ایم ایل ون اکتوبرمیں شروع ہونے جا رہا ہے۔40 فیصد سے کم آمدن والی ٹرینیں بند کردیں گے۔اب کوئی نہیں ٹرین نہیں چلائیں گے۔ وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے آج لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرینوں کا متاثرہ شیڈول معمول پرآ گیا ہے۔ وزیر ریلوے نے بتایا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال ہوہی نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ موسم کے ساتھ ساتھ سیاست بدل رہی ہے۔ عثمان بزدارکہیں نہیں جا رہا۔ مرکز اورصوبے میں تھوڑی بہت تبدیلی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کولاک ڈاؤن کرتا نہیں دیکھ رہا۔ نوازشریف اور آصف زرداری مولانا فضل الرحمان کا ساتھ نہیں دینگے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف دوبارہ مارکیٹ میں آگیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں