راوف کلاسرا نے علی زیدی کے خلاف محاذ کھول دیا، دوستوں کو نوازنے کا الزام

وزیراعظم عمران خان کو نہیں پتہ کہ وفاقی وزیر علی زیدی انہیں اپنے کن کن دوستوں سے ملا رہے ہیں اور انہیں کہاں ایڈجسٹ کرا رہے ہیں اور ان سب کا بیک گراونڈ کیا ہے: راؤف کلاسرا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 15 ستمبر 2019 12:42

راوف کلاسرا نے علی زیدی کے خلاف محاذ کھول دیا، دوستوں کو نوازنے کا الزام
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر2019ء) راؤف کلاسرا نے علی زیدی کےخلاف محاذ کھول دیا ہے۔ سینئیر صحافی نے وفاقی وزیر علی زیدی پر دوستوں کو نوازنے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے اپنی کئی الگ الگ ٹویٹس میں بتایا ہے کہ علی زیدی اپنے دوستوں کو وزیراعظم عمران خان سے ملوا رہے ہیں اور انہیں مرضی کی جگہوں پر ایڈجسٹ کروا رہے ہیں۔ راؤف کلاسرا نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو نہیں پتہ کہ وفاقی وزیر علی زیدی انہیں اپنے کن کن دوستوں سے ملا رہے ہیں اور انہیں کہاں ایڈجسٹ کرا رہے ہیں اور ان سب کا بیک گراونڈ کیا ہے۔

سینئیر صحافی نے ان لوگوں کے نام بھی بتائے ہیں جنہیں مبینہ طور پر علی زیدی نے اہم ذمہ داریاں دلوائیں، ان میں علی جیمل، عاطف رئیس اور شہباہت علی شاہ شامل ہے۔

(جاری ہے)

 

 
راؤف کلاسرا نے ایک اور ٹویٹ میں بتایا کہ وزیر علی زیدی کا ایک اور دوست ہے علی جیمل جو کچھ عرصہ قبل ایف بی آر کے 2ارب ٹریکر اسکینڈل کا مرکزی کردار تھا۔

علی زیدی نے اسے پورٹ قاسم اتھارٹی بورڈ کا ممبر لگایا ہے۔ بورڈ کی سرپرستی میں پانچ ایل این جی ٹرمینل لگوا رہے ہیں۔ 
راؤف کلاسرا نے مزید سوال کیا کہ کیا وفاقی وزیر علی زیدی نے وزیراعظم کو بتایا تھا وہ جس ذاتی دوست عاطف کو ان کے ساتھ چین لے کر جارہے ہیں اس پر ایف آئی اے نے سکینڈل میں مقدمہ درج کررکھا ہے؟ کیا عاطف نے پشاور میٹرو کا 84 ملین ڈالرز کنڑیکٹ لیتے وقت متلعقہ اتھارٹی کو بتایا تھا ان پر پہلے سے ایف آئی اے میں فراڈ کا مقدمہ چل رہا تھا؟ 
سینئیر صحافی نے بتایا کہ علی زیدی کے دوست عاطف کی فرم کو 84ملین ڈالرز کا پشاور میٹرو کا کنٹریکٹ مل گیا۔

اسی عاطف پر سکینڈل فراڈ کی ایف آئی آر ایف ائی اے نے کاٹ رکھی ہے۔ 
 
انہوں نے مزید سوال کیا کہ وفاقی وزیر علی زیدی نے مشکوک بیک گراونڈ کے لوگوں کو پورٹ قاسم اتھارٹی کے بورڈ کا ممبر کیوں لگوایا ہے خصوصا جب وہ وہاں پانچ ایل این جی ٹرمینل بھی اسی بورڈ کی مدد سے لگوا رہے ہیں؟ پہلے ٹریکر سکینڈل کے کردار علی جیمل کو لگایا پھر ظفر مسعود کو لگوایا۔ یہ کیا چکر ہے؟

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں