وفاقی حکومت نے وزارت قانون کے چھوٹے ملازمین پر ڈیوٹی کے دوران سمارٹ فون کے استعمال پر پابندی لگا دی

وزارتِ قانون کے گریڈ ایک سے 15 تک کے ملازمین دورانِ ڈیوٹی سمارٹ فون استعمال نہیں کر سکیں گے، نوٹیفکیشن جاری

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 15 ستمبر 2019 13:25

وفاقی حکومت نے وزارت قانون کے چھوٹے ملازمین پر ڈیوٹی کے دوران سمارٹ فون کے استعمال پر پابندی لگا دی
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر2019ء) وفاقی حکومت نے وزارت قانون کے چھوٹے ملازمین پر ڈیوٹی کے دوران سمارٹ فون کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔ وزارتِ قانون کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق وزارتِ قانون کے گریڈ ایک سے 15 تک کے ملازمین دورانِ ڈیوٹی سمارٹ فون استعمال نہیں کر سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق اس پابندی کا مقصد حکومت کی جانب سے قانون سازی اور حساس دستاویزات کی چوری کو روکنا ہے۔

نوٹیفکیشن میں انتباہ جاری کیا گیا ہے کہ جو ملازم اس حکم پر عمل درامد نہیں کرے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں میں پولیس کی جانب سے ملزمان اور خواتین پر تشدد کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں خاص طور پر صلاح الدین پر تشدد کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس کے بعد آئی جی پنجاب نے چھوٹے ملازمین پر موبائل فون تھانے کے اندر لے جانے پر پابندی لگا دی تھی۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق آئندہ ایس ایچ او کے عہدہ سے کم کوئی اہلکار اگر دوران ڈیوٹی موبائل استعمال کرتا ہوا پایا گیا اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے کہا تھا کہ وران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال پر پابندی کا مراسلہ صرف پولیس اہلکاروں کیلئے جاری کیا گیا ہے تاکہ پولیس اہلکار مزید تندہی اور توجہ کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیتے ہوئے عوامی خدمت اور تحفظ کا فریضہ سر انجام دے سکیں جبکہ میڈیا نمائندگان یا عام شہریوں پر اس مراسلے کا اطلاق ہر گز نہیں ہوتا ۔

اب بات پنجاب پولیس سے آگے نکل کر وزارتِ قانون تک چلی گئی ہے اور وفاقی حکومت نے وزارت قانون کے چھوٹے ملازمین پر ڈیوٹی کے دوران سپارٹ فون کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔ وزارتِ قانون کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق وزارتِ قانون کے گریڈ ایک سے 15 تک کے ملازمین دورانِ ڈیوٹی سمارٹ فون استعمال نہیں کر سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں