حکومت کا بچت پروگرام جاری، وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ پر صرف 1لاکھ 62ہزار ڈالر خرچ آئے گا

وزیراعظم خصوصی طیارے کی بجائے نجی کمرشل پرواز سے امریکہ جائیں گے، نواز شریف اور آصف زرداری کے دوروں کے اخراجات کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 15 ستمبر 2019 13:58

حکومت کا بچت پروگرام جاری، وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ پر صرف 1لاکھ 62ہزار ڈالر خرچ آئے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 ستمبر 2019ء) حکومت کا بچت پروگرام جاری ہے۔ وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم خصوصی طیارے کی بجائے نجی کمرشل پرواز سے امریکہ جائیں گے اور وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ پر صرف 1لاکھ 62ہزار ڈالر خرچ آئے گا جبکہ اس سے قبل بھی ان کے دورے پر صرف 67ہزار ڈالر خرچ آیا تھا۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے امریکہ کے دوروں کے اخراجات کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔

2012میں میاں نواز شریف کے امریکہ کے دورے پر 13لاکھ 9ہزار 620ڈالر خرچ آیا تھا جبکہ آصف علی زرداری کے دورے پر 2016میں 11لاکھ 13ہزار 142ڈالر خرچ آیا تھا۔ گزشتہ حکومتوں میں حکمران خصوصی جہازوں پر سفر کرتے تھے جن پر کروڑوں روپے خرچ آتا تھا لیکن اب وزیراعظم عمران خان نجی کمرشل پرواز سے امریکہ جائیں گے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے قبل اِن کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری امریکہ روانہ ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے قبل زلفی بخاری ایک اہم ٹاسک لے کر امریکہ روانہ ہوئے۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کی تیاریاں جاری ہیں۔ زلفی بخاری وزیراعظم عمران خان کے دورے سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیں گے۔ امریکہ میں پاکستانیوں کا احتجاج کب اور کہاں کہاں ہوگا؟ زلفی بخاری حتمی شکل دیں گے جبکہ پاکستانی کمیونٹی کو کیا سرگرم کردارادا کرنا ہے؟ اس کے لئے بھی زلفی بخاری ہی وزیراعظم عمران خان کا پیغام پہنچائیں گے۔

اس کے علاوہ زلفی بخاری امریکہ میں خصوصاً پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم ورکرزکی ٹیمیں تشکیل دیں گے ، زلفی بخاری 3 روزنیویارک میں قیام کریں گے ، اس دوران ان کی امریکہ میں درجن تنظیموں سے زلفی بخاری انسانی حقوق وسماجی تنظیموں کے نمائندوں سمیت پاکستانی کمیونٹی اورپارٹی رہنماؤں سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کریں گے جبکہ پاکستان تحری ک انصاف کے یوتھ اور طلبا سے ملاقات بھی زلفی بخاری کے شیڈول میں شامل ہیں۔ زلفی بخاری 3 روز امریکہ میں قیام کے بعد وطن واپس آئیں گے جس کے بعد وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ دوبارہ امریکہ جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں