توانائی کے شعبے میں درپیش چیلنجز پر قابو پانا ضروری ہے، توانائی کے متبادل ذرائع کے حصول کیلئے اقدامات کررہے ہیں، وفاقی وزیر بجلی و پٹرولیم عمر ایوب خان کا سیمینار سے خطاب

پیر 16 ستمبر 2019 14:09

توانائی کے شعبے میں درپیش چیلنجز پر قابو پانا ضروری ہے، توانائی کے متبادل ذرائع کے حصول کیلئے اقدامات کررہے ہیں، وفاقی وزیر بجلی و پٹرولیم عمر ایوب خان کا سیمینار سے خطاب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) وفاقی وزیر بجلی و پٹرولیم عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں درپیش چیلنجز پر قابو پانا ضروری ہے ، توانائی کے متبادل ذرائع کے حصول کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ پیر کو یہاں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میرٹ اور شفافیت کی پالیسی پر گامزن ہے، چیئرمین نیپرا کی سربراہی میں نیپرا مزید کام کرے گا۔

انہوں نے کہاکہ توانائی کے شعبے کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، حکومت کو توانائی کے شعبے میں درپیش چیلنجز پر قابو پانا ضروری ہے ، توانائی سیکٹرمیں بہتری لانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ عمرایوب خان نے کہا کہ 2030ء میں توانائی کا 70فیصد حصول اپنے وسائل سے ترجیح ہے ، صارفین کی شکایات کا جلد ازالے کیلئے مؤثر نظام بنایا جائے گا، حکومت توانائی کے متبادل ذرائع کے حصول کیلئے اقدامات کررہی ہے اور عوام کی زندگیوں میں بہتری کیلئے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافے کے لئے توانائی کی پیداوار کو بڑھانا ہے، سی پیک نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کی ترقی میں اہم کردارادا کرے گا بلکہ زراعت اور تکنیکی شعبوں میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ جدیدٹیکنالوجی کے استعمال سے ترقی کی رفتارمیں تیزی آئے گی، نئی ٹیکنالوجی کیاستعمال سے توانائی شعبوں میں بہتری آئے گی، جدید ٹیکنالوجی سے توانائی کی پیداواری لاگت میں کمی لائی جاسکتی ہے، ٹرانسمیشن لائنزمیں بہتری سے بجلی کا ضیاع روکاجاسکتاہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں