قومی اسمبلی کا اجلاس ، پولیس تشدد سے ہلاک ہونے والے صلاح الدین، سابق ایم پی اے شفقت حسین کے ایصال ثواب اور آصف علی زرداری کی صحت یابی کے لئے دعا

پیر 16 ستمبر 2019 21:23

قومی اسمبلی کا اجلاس ، پولیس تشدد سے ہلاک ہونے والے صلاح الدین، سابق ایم پی اے شفقت حسین کے ایصال ثواب اور آصف علی زرداری کی صحت یابی کے لئے دعا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) قومی اسمبلی میں پولیس تشدد سے ہلاک ہونے والے صلاح الدین، سابق ایم پی اے شفقت حسین کے ایصال ثواب اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت یابی کے لئے دعا کی گئی۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں اجلاس کے آغاز پر عبدالقادر پٹیل نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ رحیم یار خان میں صلاح الدین پولیس تشدد سے ہلاک ہوا ہے اس کے اور سابق ایم پی اے شفقت حسین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ کرائی جائے۔ شازیہ مری نے کہا کہ آصف علی زرداری کی صحت کے لئے دعا کرائی جائے۔ مولانا عبدالاکبر چترالی نے مرحومین کے ایصال ثواب اور سابق صدر آصف زرداری کی صحت یابی کے لئے دعا کرائی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں