پہلی حکومت ہے جس نے ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹرینیں چلائی ہیں، 128 نئی ٹرینیں چلائی ہیں جبکہ 37 لاکھ لیٹر تیل کی بچت کی ہے

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے سوالوں کے جواب

پیر 16 ستمبر 2019 21:46

پہلی حکومت ہے جس نے ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹرینیں چلائی ہیں، 128 نئی ٹرینیں چلائی ہیں جبکہ 37 لاکھ لیٹر تیل کی بچت کی ہے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پہلی حکومت ہے جس نے ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹرینیں چلائی ہیں‘ صرف باتیں کرنے والوں کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے‘ ہم نے 128 نئی ٹرینیں چلائی ہیں جبکہ 37 لاکھ لیٹر تیل کی بچت کی ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران عبدالقادر پٹیل کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ جو ٹرین پٹڑی سے اتر جائے وہ بھی حادثہ کہلاتا ہے۔

تین ہزار کل پھاٹک ہیں۔ صرف 1200 ریلوے پھاٹک پر آدمی موجود ہیں۔

(جاری ہے)

بعض لوگ ٹرین آتی دیکھ کر بھی پھاٹک پر رکتے ہیں۔ یہ واحد حکومت ہے کہ جس میں سب سے زیادہ نئی ٹرینیں چلائی گئی ہیں۔ ایم ایل ون سب سے پہلے سندھ سے شروع کروں گا۔ میں نے سندھ کے چپے چپے کا دورہ کیا ہے۔ہمارے پاس فریٹ کی ایک ویگن بھی خالی نہیں ہے۔ ہم بے نظیر بھٹو کی شہادت کے وقت جلنے والی بوگیوں کی مرمت کرکے انہیں ٹریک پر لائے ہیں۔ 200 مزید بوگیوں کی بھی مرمت کی جائے گی۔ صرف باتیں کرنے والوں کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کروڑوں روپے کا ٹریکر سندھ کے ایک بچے نے ہمیں مفت دیا ہے۔ پی ایس ڈی پی میں ہمیں کل 12 ارب روپے ملے ہیں۔ 128 نئی ٹرینیں چلائی ہیں۔ 37 لاکھ لیٹر تیل بچایا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں